روایت پسند
معنی
١ - روایت کو اچھا جاننے والا، روایات کی قدر کرنے والا۔ "اتنا ضرور معلوم تھا کہ یہ قدامت پرستوں اور روایت پسندوں کے تن بدن میں آگ لگا دے گا۔" ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جون، ٢٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'روایت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے صیغہ امر 'پسند' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب 'روایت پسند' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "افکار کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - روایت کو اچھا جاننے والا، روایات کی قدر کرنے والا۔ "اتنا ضرور معلوم تھا کہ یہ قدامت پرستوں اور روایت پسندوں کے تن بدن میں آگ لگا دے گا۔" ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جون، ٢٨ )